کراچی (کامرس رپورٹر )کاروباری ہفتہ کے آغاز پر سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے فی اونس سونے کی قیمت 1504ڈالر ہو گئی جس کے بعد ایک تولہ سونا700روپے مہنگا ہو کر87ہزار روپے کا ہوگیا۔