ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی گلوکار سونونگم نے پاکستانی گلوکار سجاد علی کو قابل عزت اور اپنا پسندیدہ گلوکار قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ گزارے گئے خوش گوار لمحات کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔سونو نگم نے ان تصاویر کا پس منظر بتاتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر 19 مارچ کو لی گئی تھیں جب عدیل فاروق ہمیں عاطف علی کے سٹوڈیو کا جائزہ لینے کے لیے لے کر گئے تھے ۔ اتفاق سے وہاں سب سے زیادہ قابل احترام گلوکارو موسیقار اور میرے سب سے زیادہ پسندیدہ سجاد علی بھائی بھی اپنے بیٹے کے ہمراہ موجود تھے ۔سونو نگم نے سجاد علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سجاد علی کی یہ بات بہت اچھی لگی کہ وہ وہاں ہمارا انتظار کررہے تھے ۔ ہم لوگوں نے وہاں ڈیڑھ گھنٹے تک باتیں کیں۔ سونو نگم نے سجاد علی کا گانا ’’کٹنا نئیں‘‘ کو ان کا اور ان کے گھروالوں کا پسندیدہ گانا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس گانے کو ان کی بہن نے بھی کور کیا تھا۔ لیکن اس سے پہلے میں نے سجاد بھائی سے اس گانے کو کور کرنے کی اجازت لی تھی اور انہوں نے نہ صرف اجازت دے دی تھی بلکہ معاوضہ بھی نہیں لیا تھا۔