لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ سونیا حسین اپنی نئی فلم ’’ لاک ڈاؤن‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے لیڈ رول میں پہلے فریال محمود کو کاسٹ کیا گیا ہے جنہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر فلم چھوڑ دی تھی، سونیا حسین اس سے پہلے بھی فلم ’’آزادی‘‘ میں کام کرچکی ہیں ۔ڈائریکٹر ابوعلیحہ کی اس فلم کی کہانی ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جن کی زندگی ’’ لاک ڈاؤن‘‘ سے بہت متاثر ہوتی ہے ۔ سونیا حسین کے مقابل گوہر رشید کو فائنل کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ سونیا کی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کو کافی پسند کیا جا رہا ہے ۔