کراچی(کامرس رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالر کا اضافہ ہواتاہم مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2ڈا لرکے اضافے سے 1466ڈالر ہوگئی لیکن کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد،لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 84400 اوردس گرام سونے کی قیمت 72359 روپے برقرار رہی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 857.34 روپے پرمستحکم رہی۔