کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید4ڈالرکااضافہ ہواتاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 86450 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74117روپے پرمستحکم رہی۔چاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔