کراچی (سپورٹس رپورٹر) دوسرا سوکا ورلڈ کپ میں دنیائے فٹبال کی عظیم ٹیموں کیخلاف نبردآزما ہونے کیلئے پاکستان کی ایک مضبوط ٹیم کی تشکیل کیلئے لیژر لیگز نے یوکے سے تعلق رکھنے والے ایک تجربہ کار اور یوئیفا لائسنس یافتہ کوچ کیون ریوز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔کیون ریوز کو فٹبال ٹیموں کی کوچنگ کا وسیع تجربہ ہے ۔ وہ ماضی میں یوکے کے نامور فٹبال کلبوں مانچسٹر یونائیٹڈ اور اسٹاک سٹی کیلئے بھی کام کرچکے ہیں۔ پاکستان سوکا ٹیم کو مضبوط بنانے کیلئے اسلام آباد، لاہور،کوئٹہ اور کراچی میںکل سے اوپن ٹرائلز کے زریعہ مزید کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو لیژر لیگز نیشنل چیمپئن ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔