مکرمی !اس سال ماہ فروری 2020ء میں آنے والے سوئی گیس کے بلوں نے ساہیوال ڈویژن کے عوام کی چیخیں نکال دیں ۔ صارفین کی بڑی تعداد میں صارفین سوئی گیس کا بل ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں خطرہ ہے کہ اب ان کے کنکشن عدم ادائیگی پر کاٹ دیے جائیں گئے ایسا ہونے کی صورت میں ان کو دوبارہ میٹر لگانے کی درخواست کے ساتھ نئی کنکشن فیس بھی ادا کرنی پڑے گی جب کے ذرائع کے مطابق پائپ لائنوں سے گیس کی لیکیزاور بڑی فیکٹریوں گیس سپلائی چوری ہونے کی وجہ سے عام صارف کو زیادہ بل بھیج دئیے گئے ہیں۔ پاکستان میں توانائی زیادہ خرچ کرنے پر کئی گُناہ زیادہ ٹیکس لگا کر بھیج دیتے ہیں اس سلسلہ کو ختم ہونا چاہیے۔ اس مہنگائی کے طوفان میں سوئی گیس کے زیادہ بلز آجانے پر عوام ماتم کرتے ہوئے حکومت کو بُرا بھلا کہہ رہے ہیں، سوئی گیس کے صارفین کا وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ ساہیوال ڈویژن میں سوئی گیس کے بلنگ شعبہ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے کر تحقیقات کرائیں اور دوبارہ میٹرز کی ریڈنگ کسی غیر جانبدار ادارہ سے کرائی جائے۔ (پرنس عنایت خان،غلہ منڈی ساہیوال)