آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ نے پانچویں اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکست دے کر سیریز 3-2 سے اپنے نا م کرلی ، خراب موسم کے باعث میچ کو 11 اوورز تک محدود کر دیا گیا،نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے ، جواب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 11 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی،جونی بیئرسٹو کو میچ اور مچل سینٹنر کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق میزبان نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے ،مارٹن گپٹل نے پانچ چھکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 50 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم بھی مقررہ 11 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی، انگلش ٹیم کو جیت کے لئے آخری تین گیندوں پر 13 رنز درکار تھے،کرس جورڈن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 12 رنز جڑ کر مقابلہ برابر کر دیا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے سپر اوور کا سہارا لیا گیا، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ گیندوں پر 17 رنز بنائے ، نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 رنزبناسکی۔
سپر اوور:انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
منگل 12 نومبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں منگل 12 نومبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں