لاہور(اپنے نیوز رپورٹر سے ) ہسپتالوں کے مضر صحت فضلہ کی ری سائیکلنگ کا معاملہ، نیب لاہور میں کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر، ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ اور انوائرمینٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان کو اس حوالے سے بریفنگ دی گئی۔نیب کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے حکومتی و پرائیویٹ ہسپتالوں سے مضر صحت ویسٹ اکٹھا کیا جا رہا ہے ، شرکاء کو ویسٹ ریسائیکل کرنیوالی فیکٹریوں کی ویڈیوز اور تصاویر دکھائی گئیں، ہسپتالوں کے ویسٹ سے پلاسٹک کے برتن بنائے جاتے ہیں جن میں بچوں کے فیڈر، نپل ، سٹرا اور شاپنگ بیگ بھی شامل ہیں، ہسپتالوں میں موجود مخصوص مفاد پرست عناصر اور منظم مافیا اس دھندے میں ملوث ہے ۔ ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے اس موقع پر کہا کہ نیب حکام تمام محکموں کو ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے سفارشات ارسال کرینگے ۔