لاس اینجلس( ویب ڈیسک) لاس اینجلس میں ہونے والی ایک نیلامی میں فلمسپر مین کی کیپ2 لاکھ ڈالر میں فروخت ہو گئی۔ جولین نیلام گھر میں 400 فلموں سے وابستہ اشیائرکھیں گئی تھیں جن میں سے پہلی سپر مین فلم کی کیپ جسے اداکار کرسٹوفر ریو نے پہنا تھا، 2لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی۔ اسی طرح سٹار ٹریک کے کیپٹن جین لک پیکارڈ کا کاسٹیوم28 ہزار800 ڈالر ، سٹار ٹریک: ڈیپ سپیس نائن کے الینارڈ نیمو رومولن کا کا سٹیوم 20 ہزار ڈالر اور گھوسٹ بسٹر 2 کے ڈن اکروڈ کا جمپ سوٹ 32 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا۔