اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کی معطلی کیلئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست پر سماعت آج ہوگی،چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل تین رکنی بینچ نواز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا۔احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم کو سات سال قید اور ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی اور انھیں دس سال کے لئے کسی بھی سرکاری عہدے کے لئے نااہل قرار دیدیا تھا۔ نواز شریف نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے تاہم سزا معطلی کے لئے انھوں نے ہائی کورٹ میں الگ سے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں بگڑتی صحت کی بنیاد پر ضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی تھی ۔ہائی کورٹ نے ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا تھا ملزم کا علاج جیل میں بھی ممکن ہے ، اس کے لئے ان کی ضمانت پر رہائی کی ضرورت نہیں۔سابق وزیر اعظم نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کا حکم دیا گیا ہے اور عدالت نمبر ایک میں داخلہ خصوصی پاس پر ہی ہوگا جو متعلقہ حکام سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ