اسلام آباد (خبر نگار) چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے پیر 16دسمبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے 7بنچ تشکیل دے دیے ہیں، بنچ نمبر ایک چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ ،جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل ہو گا۔بنچ نمبر دو نامزد چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہوگا ۔بنچ نمبر تین جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین اور جسٹس امین الدین پر مشتمل ہوگا۔ بنچ نمبر چار جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا۔ بنچ نمبر پانچ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سجاد علی پر مشتمل ہوگا ۔بنچ نمبر چھ جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔ بنچ نمبر سات جسٹس فیصل عرب اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل ہوگا۔