اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ کے نئے جج جسٹس قاضی محمد امین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کی بلڈنگ میں ہوئی جہا ں پر چیف جسٹس پاکستان آصف سعید خان کھوسہ نے جسٹس قاضی محمد امین سے حلف لیا۔تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جسٹس قاضی محمد امین احمد کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہونے والی نشست پر تعیناتی کیلئے نامزد کیا گیا تھا ۔جوڈیشل کمیشن کی طرف سے نامزدگی کی توثیق اور پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے منظوری کے بعد صدر مملکت نے تقرری کی تھی ۔جسٹس قاضی محمد امین 26 مارچ 2019 کو لاہور ہائی کورٹ سے بطور جج ریٹائر ہوئے تھے ۔