لاہور،اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے مرغی چوری کے الزام میں ایک سال سے اڈیالہ جیل میں قیدمحمدزاہدکی ضمانت کاکیس آ ج سماعت کے لیے مقررکردیا،جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں2رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا،محمدزاہدپراس کے مالک سجادنے 15مرغیاں چرانے کاالزام لگایاتھا۔ادھربینک کے آپریشن مینجر کی آئی ڈی اور پاس ورڈ چوری کرکے رقوم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے والے ملزم نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔درخواست گزار حسنین صادق پر نیشنل بنک کی ساہیوال غلہ منڈی برانچ میں خورد برد کا الزام ہے ۔درخواست گزارنے موقف اپنایا کسی قسم کا فراڈ نہیں کیا، ایف آئی آر بھی تاخیر سے درج کی گئی،کسی جرم کا ثبوت موجود نہیں، معصوم اور بے گناہ ہوں،کہیں فرار نہیں ہوں گا، درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔