اسلام آباد (خبرنگار)سپریم کورٹ کے نو تعینات جج جسٹس قاضی محمد امین احمد آج بدھ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ جسٹس قاضی محمد امین احمد سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے ۔ حلف برداری کی تقریب آج صبح 9 بجے سپریم کورٹ میں ہو گی۔ سپریم کورٹ کے ججز ، اٹارنی جنرل ، بار کے نمائندے اور سینئر وکلاء شرکت کریں گے ۔