مکرمی !اسلام آباد ضلع میں بھارہ کہو گاؤں اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی آبادی ایک لاکھ سے زیادہ افراد پر مشتمل ہے۔ اس آبادی کے لئے ایک بھی عوامی صحت مرکز نہیں ہے۔ قریب ترین سرکاری اسپتال پولی کلینک میں ہے ، جو 12 کلو میٹر سے زیادہ دور ہے۔ اس وجہ سے ، نجی کلینک مریضوںسے زیادہ فیس وصول کرتے ہیں۔ غریب عوام بمشکل اتنا مہنگا طبی علاج برداشت کرسکتے ہیں لیکن ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ محکمہ بلدیات سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ گاؤں میں سول ہیلتھ ڈسپنسری کی تعمیر کے لئے رقم مختص کرے۔تاکہ اہل علاقہ کو مفت علاج کی سہولت میسر آسکے۔ ( بلال شبیراسلام آباد)