میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک)سپین باسکٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا،فائنل میں ارجنٹینا کواپنے ہی ہوم گراؤنڈ میڈرڈ میں شکست دے دی۔گزشتہ روز میڈرڈ میں کھیلے جانے والے باسکٹ بال 2019 کے فائنل میں سپین اور ارجنٹینا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔دونوں جانب سے زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا لیکن کامیابی سپین کے نام رہی۔32 ممالک کے اس ٹورنامنٹ کی ٹرافی سپین کے نام ہونے سے اس ٹیم کے کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے بھرپور جشن منایا۔ دوسری طرف سپین کی ٹیم نے ٹرافی کے ساتھ بسوں پر پورے میڈرڈ کا چکر لگایا جہاں شائقین نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔