منڈی بہاؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سپین ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے 4 پاکستانیوں کی میتیں آج مرحومین کے آبائی دیہات میں پہنچیں گئیں،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے ،پی آئی اے کی پرواز آج 28 فروری صبح 8 بجے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر پہنچے گی ، 21 فروری کو پرویز احمد گوندل ‘ ظفر اقبال ‘ شکور علی ‘ ارشد اقبال و دیگر ساتھی گاڑی میں سوار سپین کے شہر سارا گوسا جارہے تھے ، راستے میں ان کی گاڑی ہیوی ٹریکٹر سے ٹکرا گئی ، تین پاکستانی موقع پر اور ارشد اقبال ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا تھا، چاروں سپین کے شہر کاسپے میں شعبہ زراعت سے وابستہ تھے ، ان کی نماز جنازہ سپین کے فٹ بال گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔