اسلام آباد،لاہور(صباح نیوز،سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی صحافت کے موقع پر سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 42ٹویٹ کی اور لکھاان کیلئے جو جھوٹی خبریں پھیلاتے رہتے ہیں۔وزیراعظم نے غلط خبریں پھیلانے والوں کے لیے پیغام میں سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 42کا حوالہ دیا جس کا ترجمہ ہے سچ میں جھوٹ نہ ملااور جان بوجھ کر حق کو نہ چھپا حالانکہ تم جانتے ہو۔