کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا ۔ کے ایس ای 100نڈیکس مزید 191.12 پوائنٹس اضافے سے 45344.54پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی5 ارب69کروڑ37لاکھ روپے بڑھ گئی ۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی لی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس86.57پوائنٹس اضافے سے 19008.24پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس21.85پوائنٹس اضافے سے 31652.43پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید25پیسے کمی سے 160.25 سے گھٹ کر160 اور قیمت فروخت160.35سے گھٹ کر160.10روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کمی سے 160.20 سے گھٹ کر159.90 اور قیمت فروخت160.50سے گھٹ کر160.20روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 39ڈالر کمی سے 1916 ڈالر ہوگئی جس کے باعث ملکی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت1300روپے کی کمی سے گھٹ کر1لاکھ 15ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت1115روپے کی کمی سے 98851روپے ہوگئی ۔