کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید337.61پوائنٹس کی کمی سے 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 45890.57پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ55.55فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو54ارب19کروڑ97لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت3.92فیصد زائد رہا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس337.61پوائنٹس کی کمی سے 45890.57پوائنٹس پر بند ہوا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 414کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 162کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 230میں کمی اور 22میں استحکام رہا۔دریں اثناگزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید7پیسے کے اضافے سے 159.10روپے اور قیمت فروخت159.20روپے ہو گئی۔علاوہ ازیں پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 400روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ10ہزار 750روپے ہو گئی اسی طرح 343روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 94ہزار950روپے پر ہوگئی۔