کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج م یں وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد گزشتہ روز ٹریڈنگ سیشن میں مندی چھائی رہی کے ایس ای100انڈیکس34ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 786.72پوائنٹس کی کمی سے 33824.51پوائنٹس کی سطح پر آگیا جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 27 ارب 18 کروڑ24لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت47.75فیصد زائد رہا ۔ مجموعی طور پر 355کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں84کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،250میں کمی اور21میں استحکام رہا ۔دریں اثنا مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت 200روپے کی کمی سے 98ہزارروپے اور 10گرام سونے کی قیمت172روپے کی کمی سے 84019روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 1050روپے برقرار رہی ۔علاوہ ازیں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید70پیسے کے اضافے سے 164.80روپے اور قیمت فروخت50پیسے کے اضافے سے 164.90روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کے اضافے سے 164.40روپے اور قیمت فروخت 165روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید182روپے اور قیمت فروخت 184روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید202روپے اور قیمت فروخت 204روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید43روپے اور قیمت فروخت 43.50روپے ہوگئی جب کہ یوے ای درہم کی قیمت خرید 44روپے اور قیمت فروخت 44.50روپے برقرار رہی ۔