کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس42ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 362.11پوائنٹس کے اضافے سے 42027.38پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا اور60.04فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 53ارب17کروڑ12لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت 2.60فیصدکم رہا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 403کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 403کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،242میں کمی اور 36کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دریں اثنا مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 159.70روپے سے بڑھ کر160.20روپے اور قیمت فروخت40پیسے کے اضافے سے 160.20روپے سے بڑھ کر160.60روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں گزشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1600روپے کے اضافے سے 1لاکھ 10ہزار800روپے ہو گئی اسی طرح1372روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار 993روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔