کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس447.24پوائنٹس کے اضافے سے 31928.55 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 53.33فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 71ارب38کروڑ35 لاکھ روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 1.4فیصدزائد رہا۔گزشتہ روز سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 31950پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔ تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس447.24پوائنٹس کے اضافے سے 31928.55پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس232پوائنٹس کے اضافے سے 15066.29پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 1003.23پوائنٹس اضافے سے 50720پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 296.15پوائنٹس کے اضافے سے 23334.15پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر345کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 184کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ144کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔