کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی مندی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس مزید204.32پوائنٹس کی کمی سے 45726.68پوائنٹس کی سطح پر آ گیا اور 57.37 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاروں کو 43ارب87کروڑ13لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 2.36فیصدزائد رہا۔دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس46066پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب تیزی کا تسلسل برقرار نہ رہ سکااور مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 45712پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا، مندی کا رجحان آخر غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس204.32پوائنٹس کی کمی سے 45726.68پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس89.89پوائنٹس کی کمی سے 19019.75پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس205.76پوائنٹس کی کمی سے 31708.83پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر427کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 163کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ245میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب7ارب77کروڑ77لاکھ روپے سے گھٹ کر82کھرب63ارب90کروڑ64لاکھ روپے ہوگئی ۔دریں اثناگزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید8پیسے کی کمی سے 160.40روپے سے گھٹ کر160.32روپے اور قیمت فروخت7پیسے کے اضافے سے 160.45روپے سے بڑھ کر160.52روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 160.10روپے سے بڑھ کر160.20روپے اور قیمت فروخت160.40روپے سے بڑھ کر160.52روپے ہوگئی ۔علاوہ ازیں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت150روپے کے اضافے سے 1لاکھ 12ہزار550روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 128روپے کے اضافے سے 96ہزار493روپے ہوگئی۔a