لاہور(کامرس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر محمدانجم علی نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل کے حوالے سے بین الاقومی سطح پرآج ایک خاص دن کا منایا جانا اس کی اہمیت کو واضح کرتا ہے ۔کپاس دنیا بھرکی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے خام مال کا واحد ذریعہ ہے ۔ آج کے دن کا مقصد کپاس کی فصل کی فی ایکڑ پیداوار اضافہ کے لئے درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے بارے میں ایک موثر لائحہ عمل تیار کرنا ہے ۔تمام سٹیک ہولڈرز ایسی تجاویزدیں جو کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے مفید ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم یار خان میں محکمہ زراعت کے تحت ورلڈ کاٹن ڈے کے حوالے سے منعقدہ مرکزی تقریب میں خطاب کے دوران کیا۔محکمہ زراعت میڈ یا ونگ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلز کے مطابق اس مو قع پرممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد شفیق،ڈائریکٹر جنرل زراعت(ریسرچ)ڈاکٹرعابد محمود،چئیرمین پی سی جی اے میاں محمود احمد،ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر،جمشید خالد سندھو،نوید عصمت کاہلوں ، مینجرڈبلیو ڈبلیو ایف محمد ابوبکرسمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔