سکھر/ ٹنڈو محمد خان (بیورو رپورٹ ، نامہ نگار) ترجمان سکھر پولیس کے مطابق سکھر پولیس نے کچے کے علاقے شاہ بیلو میں ڈاکووں کے کئی بند مورچے ، کمین گاہیں تباہ اور کئی ٹھکانے مسمار کردیئے جبکہ علاقے میں مزید پکٹس قائم کردی گئیں۔ جاری آپریشن کے دوران علاقے کو حصار میں لیا گیا ہے اور دن و رات ڈاکووں کی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی نظر رکھی جارہی ہے جبکہ ہیوی مشینری سے راستوں کو ہموار کیا گیا۔ ادھر سکھر پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار کر کے ان سے اسلحہ برآمد کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔