ایڈن برگ(این این آئی)سکاٹش چائلڈ سٹار اور بیلے ڈانسر جیک برنس 14 سال کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کرگئے ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کے کم عمر اداکار کا انتقال یکم دسمبر کو ہوا البتہ اہل خانہ کی جانب سے اس خبر کو خفیہ رکھا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیک برنس اپنے کمرے میں تشویشناک حالت میں پائے گئے تھے ، اہل خانہ جب انہیں ہسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے مود کی تصدیق کی۔اسکاٹش اداکار نے ٹی وی سیریز ون آف یو ایس اور ان پلین سائٹ میں یاد گار کردار نبھائے جبکہ وہ 2012 میں الائٹ اکیڈمی آف ڈانس کی اکیڈمی کا حصہ بھی بنے ۔