لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ لاہور اوورچارجنگ کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی کارروائی کرتے ہوئے سرجیکل ماسکس بنانے والے 15 پیپر کے رول مہنگے داموں فروخت کرنے پر ضبط کر لئے گئے ہر رول کی لمبائی 200 میٹر ہے ایسے 15 پیپر کے رولز سے کم ازکم 14400 ماسکس بنائے جا سکتے ہیں۔ڈی سی دانش افضال کا کہنا تھا کہ گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔