کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ سکرین پر خواتین کو بولڈ اور عریاں دکھانا آرٹ نہیں ہے بلکہ خواتین کی تذلیل ہے ۔ ڈرامہ ’’پیارے افضل‘‘ سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کرکے اپنی زندگی دین اسلام کی تبلیغ کے لیے وقف کیا تھا لیکن وہ حال ہی میں شوبز میں واپسی کا عندیہ بھی دے چکے ہیں تاہم وہ مذہب اور حب الوطنی سے متعلق پروجیکٹس میں ہی نظر آئیں گے ۔