لاہور ( کرائم رپورٹر ) برٹش ہائی کمیشن لاہور کی سکیورٹی ہیڈ مسز ڈیبی نیتھو(Debbie Nathoo) کی وفد کے ہمراہ ڈی آئی جی آپریشنز سے ملاقات ،دوطرفہ سکیورٹی امورپر تبادلہ خیال پیش کیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ برٹش ہائی کمیشن لاہور کی سکیورٹی ہیڈ مسز ڈیبی نیتھواور وفد میں شامل کرسٹیین شارپلیس، سائمن شرلے ، برٹش ہائی کمیشن کے سینئر سکیورٹی مینیجر کیپٹن(ر) شکیل الرحمن اور دیگر افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز سے ملاقات کیں ،ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید اور سکیورٹی ہیڈ برٹش ہائی کمیشن مسز ڈیبی کا دو طرفہ سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال پیش کیا گیا ،اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ صوبائی دالحکومت میں موجود تمام غیر ملکی سفارت کاروں، قونصلیٹس اور دفاتر کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں،برطانوی وفد کا شہر کی ڈپلومیٹک عمارتوں کے لئے لاہور پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا ۔