مکرمی !اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم جناب عمران خان کی جانب سے ہنرمند جوان پروگرام کی تقریب کے دوران ایک دلچسپ بات کی گئی جس میں خان صاحب نے کہا کہ سکون کی زندگی صرف قبر میں ہوگی. یہ الفاظ سن کر پہلے تو مجھے یقین نہیں ہوا کہ پاکستان کا وزیراعظم اس طرح کی گفتگو کرسکتا ہے اور پھر اْن کے اس جملے سے میں اس نتیجے پر پہنچا کہ خان صاحب عوام کو اپنی حکومت کی تلخ حقیقت سے آگاہ کر رہے ہیں یعنی اس دورے حکومت میں عوام کو گھبرانے کے علاوہ اور کچھ حاصل نہیں ہوگا. خیر خان صاحب کی زبان سے سچ ہی نکلا جس طرح کے حالات سے یہ ملک اور قوم گزر رہی ہے ۔حکومتی اتحادی جماعتیں بھی اپنی گیم کھیلنے میں مصروف ہے چند ماہ سے عوام کے حالات بدستور گر رہے ہیں. غریب غریب تر ہو رہا ہے. اس ساری صورتحال سے تنگ عوام سکون تلاش کر رہی ہیںجب کہ وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرنے کے بجائے نصیحتوں کے لالی پاپ دے رہے ہیں ، اگر حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو قوم کی حالت پر رحم کرتے ہوئے اقتدار سے الگ ہو جائے ۔ ( راجہ فرقان احمد)