نیویارک ( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی ریاست انڈیانہ کی ایک اٹھارہ سالہ طالبہ و اداکارہ جینا رویز کی " سنگھ نامک" فلم اگلے مہینے ریلیز ہونے والی ہے یہ فلم ایک بھارتی سکھ کے گرد گھومتی ہے کہ جسکی پگڑی کی وجہ سے امریکی قانون میں ترمیم کرنا پڑی یہ فلم 2007ء میں ہونے والے ایک سچے واقعہ پر مبنی ہے جب ایک سکھ گوریندر سنگھ کو صرف اس وجہ سے نیویارک کے بیفلو ائیرپورٹ میں جہاز پر سوار ہونے سے روک دیا گیا کیونکہ اس نے سیکیورٹی چیکنگ کی غرض سے اپنی پگڑی اتارنے سے انکار کر دیا تھا اس واقعہ کی خبر جب میڈیا میں آئی تو امریکی کانگریس کو اپنے قانون میں ترمیم کرنا پڑی کہ سکھ اپنی پگڑی پہنے جہاز میں سفر کر سکتے ہیں ۔