نیویارک(این این آئی)کوائف کے غیر قانونی استعمال کے واقعات کے باوجود سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی آمدنی اور صارفین کی تعداد بڑھی ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے ایک بیان میں کہاکہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کے شیئرز سے ہونے والی آمدنی میں 63 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس طرح فیس بک کی کل آمدنی بارہ ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔ دوسری جانب اسی عرصے کے دوران تقریبا 2.2 ارب صارفین فیس بک پر فعال رہے ، جوگزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں تیرہ فیصد زیادہ ہے ۔