سڈنی( ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں ریسکیو اہلکاروں نے جال میں پھنسے وہیل کے بچے کو مرنے سے بچا لیا۔ یہ واقعہ آسٹریلیا کے سمندر میں پیش آیا جب ایک وہیل کا بچہ شارک پکڑنے والے جال میں پھنس گیا۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ریسکیو فاؤنڈیشن اینڈ فشریز کے اہلکاروں نے تقریباََ ایک گھنٹے کی محنت کے بعد بلا آخر وہیل کے بچے کو جال سے آزاد کرالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہیل کا یہ بچہ اچانک تیرتے ہوئے جال میں میں پھنس گیا جس کے بعد اس نے اپنے آپ کو بچانے کی کوششیں شروع کر دیںمگربعد میں ریسیکو اہلکاروں نے جان بچائی۔