پشاور(شہزادہ فہد )حیات آباد پشاور میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن مکمل کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز نے نئی حکمت عملی اپنائی، دہشت گردوں کی صحیح معلومات اور ٹھکانے کی نشاندہی کے لئے پہلی بار ڈرون کیمرے کی مدد حاصل کی گئی ، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سود مند ثابت ہوا، آرمی کے کمانڈورز کیساتھ ایلیٹ فورس، رپیڈ ریسپونس فورس ، البرق و پولیس کے کمانڈوز نے بھی آپریشن میں حصہ لیا ، دہشت گردوں کو منتقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز کا طلب کیا گیا، کمانڈوز نے بہترین حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کو ایک ہی فلور تک محددو رکھا ،دہشت گردوں کی پوزیشنز اورمکان کے اندرونی حالت پر نظر رکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا جس سے دہشت گردوں کی تعداد اور پوزیشن باآسانی معلوم ہو ئی ۔