کوئٹہ ( کرائم رپورٹر) مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں سیکورٹی فورسز کی قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ 10اہلکار زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کردیاگیا ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز قا فلہ نوشکی سے کوئٹہ آرہا تھا کہ درینگڑھ کے مقام پر دہشتگروں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 10 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کردیاگیا دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کئے گئے دھماکے کے باعث سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ،سیکورٹی فورسز نے درینگڑھ اور محلقہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔