لاہور( پ ر ) پاکستان تحریک انصا ف کی رہنماام البنین نے کہا ہے کہ آزادی مار چ فلم فلا پ ہو گئی ہے ، اسلام آباد کے شہریو ں کی زند گی اجیرن بنانے پر آزادی مارچ والے معا فی ما نگیں ، سڑکو ں کو بلاک کرنے کا ڈرامہ بھی فلا پ ہو جائے گا ، پیپلز پار ٹی ، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کا سیا سی رو ل ہمیشہ کیلئے ختم ہو گیا ہے ۔ اپوزیشن ملک کی ترقی کیخلاف منفی پراپیگنڈے پر توانائیاں صرف کرنے کی بجائے کرپشن او رلوٹ مار کی وجہ سے اپنی تباہ حال ساکھ کی بحالی کیلئے کوششیں کرے۔