سگریٹ نوشی کی عادت جسمانی صحت کے لیے تو نقصان دہ ہے مگر یہ دماغ کو بھی قبل از وقت بڑھاپے کا شکار کردیتی ہے۔سگریٹ میں 4000قسم کے کیمیکل پائے جاتے ہیں ان میں43وہ ہیں جو کینسر کا سبب بنتے ہیں عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا ماننا ہے کہ تمباکو نوشی اس وقت دنیا کی واحد وجہ ہلاکت ہے جس کا باآسانی تدارک کیا جا سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ترقی یافتہ ممالک میں تمباکو نوشی کی شرح میں پچھلی چند دہائیوں سے کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن وہیں ترقی پذیر ممالک میں تمباکو نوشی کی شرح میں بے پناہ اضافہ بھی ہوا ہے۔ حکومت کا فرض ہے کہ وہ شہری مقامات اور سکولوں ودفاتر میں سگریٹ نوشی کے قانون کو سختی سے نافذ کروانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری کاموں میں مصروف رکھنے کے لئے بہت سے نئے صحتمندانہ منصوبے شروع کرے تاکہ یہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو مثبت طور پر کام میں لائیں۔جس سے نہ صرف اُن کی صحت کا معیار بہتر ہوگا بلکہ یہ ملکی ترقی کا باعث بھی ہوگا۔بلاشبہ سگریٹ نوشی صحت کیلئے نقصان دہ ہے جبکہ صحت بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اپنی صحت کی قدر کرنی چاہیے۔ (اللہ ڈتہ انجم دھنوٹ تحصیل کہروڑپکا )