لاہور (نیٹ نیوز) میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کا الزام لگانے کے بعد علی ظفر کیخلاف ٹویٹس کرنیوالی خاتون بلاگر و سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مہوش اعجاز نے گلوکار سے معذرت کرلی اور اپنی ٹویٹس واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے گلوکار اور انکے اہلخانہ سے معذرت کی ہے ۔مہوش نے اپنی ٹویٹس میں کہا میں علی ظفر اور انکے اہلخانہ کو تکلیف پہنچانے پر معذرت خواہ ہیں کیونکہ میری جانب سے ہی کچھ واقعات کو سامنے لانے کے بعد انکی مشکلات میں اضافہ ہوا تھا۔ ابھی علی ظفر اور میشا شفیع کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور فیصلے کے بعد لوگوں کو اس بات کا علم ہو جائیگا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا؟انہوں نے اس کیس میں متحرک افراد کے حوالے سے کہا کہ کچھ افراد سے مایوسی بھی ہوئی تاہم انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی۔بلاگر کی معافی کی ٹویٹس کے بعد کچھ لوگوں نے تنقید کی جبکہ کچھ نے غلطی تسلیم کرنے کو بہادری قرار دیا۔