فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف کی بھتیجی، 92 نیوز میڈیا گروپ کے سی ای او میاں محمد رشید کی صاحبزادی اور میاں عثمان کی بھتیجی کی شادی ملتان کے ممتاز صنعتکار میاں محمد شفیق کے بیٹے محمد بلال کے ساتھ کردی گئی ہے ۔ دونوں کا نکاح گزشتہ دنوں مسجد نبویؐ مدینہ منورہ میں پڑھایا گیا تھا، خوشی کے اس موقع پر گزشتہ شب دی فیصل آبادیونیورسٹی سرگودھا روڈ کیمپس میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ، چیئرمین پی آئی اے ارشد ملک، صوبائی وزیر وائلڈ لائف اینڈ فشریز سید صمصام بخاری، ایم این ایز راجہ ریاض، شیخ خرم شہزاد، شیخ روحیل اصغر، میاں فرخ حبیب، شہباز بابرکے علاوہ صوبائی وزیر اجمل چیمہ، صوبائی وزیر برائے پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین، ایم پی ایز ملک فاروق، میاں جلیل احمد شرقپوری، چوہدری علی اختر خان، خیال کاسترو، میاں طاہر جمیل، مونس الہیٰ، 92 نیوز کے گروپ ایڈیٹر ارشاد احمدعارف، سی او سید اسامہ شمس، گروپ ایڈوائزر انور محمود، ایڈوائزر اسلم ترین، صوبائی سیکرٹری داخلہ مومن علی آغا، ممتاز صنعت کار میاں طیب، میاں طاہر، میاں جاوید اقبال، آر پی او رفعت مختار راجہ، ڈویژنل کمشنر عشرت علی، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی، ڈی سی چنیوٹ ریاض الحق، ڈی پی او چنیوٹ عمر شیخ، ندیم آفتاب سندھو، سابق آئی جی پنجاب حبیب الرحمٰن، آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال ارم ایاز، چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ، صدر شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکاء اشرف، صوبائی محتسب میاں محسن رشید، سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نسیم صادق ،سیکرٹری انفارمیشن پنجاب راجہ جہانگیر، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین علی رضا، سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سید ضیا علمدار، نامور اینکر سمیع ابراہیم، اسداللہ، مفتی فاروق القادری، سابق ڈی سی چنیوٹ ایوب بلوچ، بیوروکریٹ لیاقت چٹھہ، سابق آئی جی پنجاب امجد سلیمی، آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ، اے سی صدر عمر مقبول، ایف ڈی اے کے عامر عزیز، سابق ایم پی اے حاجی خالد سعید، ایم ایس ہلال احمر ہسپتال مختار رندھاوا، رہنما سنی تحریک ہدایت رسول قادری، ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت فیصل آباد چوہدری عبدالحمید سمیت ڈاکٹرز، وکلائ، صنعت کاروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں اور معززین شہر کی بڑی تعداد نے تقریب کو رونق بخشی جبکہ ڈی جی نیب سندھ نجف قلی مرزا، جمال مصطفیٰ و دیگر کراچی سے تقریب میں شریک ہوئے ۔ معزز مہمانوں کی طرف سے چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف کو بھتیجی ، 92 نیوز میڈیا گروپ کے سی ای او میاں محمد رشید کو بیٹی اور میاں عثمان کوبھتیجی کی شادی پر مبارکباد دی گئی اور زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر نوبیاہتا جوڑے کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ۔