لاہور(جنرل رپورٹر+اپنے سٹاف رپورٹر سے)ماڈل ٹاؤن میں چیف ایگزیکٹوآفیسرہیلتھ لاہور کی سربراہی میں پٹھان برادری کے ساتھ پولیو کے حوالے سے جرگے کا اہتمام کیا گیا ۔سی اوہیلتھ ڈاکٹر شعیب گرمانی،اسسٹنٹ کمشنر ذیشان رانجھا ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سرفراز،ایجوکیشن آفیسر طاہرہ مریم کا جرگہ کی کامیابی میں اہم کردار کیا ۔ڈاکٹر شیعب اور ذیشان رانجھا نے خان کالونی میں پختون کمیونٹی کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا گیا اور خان کالونی کے معزز انفلونسر کے تعاون سے پولیوواک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ خان کالونی کے تمام انفلونسر نے پولیو مہم کے دوران بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور ضلعی سطح پر ہر طرح کے تعاون کے لیے بھی تیار ہیں۔