مکرمی!بھیرہ حادثہ کی اندوھناک خبر نظر سے گزری تو اک آہ سی دل میں بھر آئی ہائے افسوس 11 قیمتی جانیں لقمہ اجل ہو گئیں ماں کی ممتا جس نے خود شعلوں کی نظر ہونا پسند کیا اور اپنے بچے کو گاڑی سے با ہر پھینک دیا اس کی زندگی اللہ کو منظور تھی بچ گیا مگر افسوس اس بات کا ہے کہ محکمے جن کے ذمے ان گاڑیوں کی فٹنس کا معاملہ سپرد ہے اس محکمے نے اس کو کتنی ذمہ داری سے معائنہ کیا جس گاڑی میں آگ لگی ایسی ہزاروں گاڑیاں سی این جی سلنڈر کے سا تھ سڑکوں پر رواںدواں ہیں۔ ڈرائیور سواریاں گاڑی میں بٹھاتے ہیں اور سی این جی پمپ پر سواریاں اتارے بغیر بند دروازوں کے ساتھ سی این جی بھرواتے ہیں ۔ اک معمولی سی چنگاری نے اس سی این جی سلنڈر کو موت کا پروانہ بنا دیا میری حکا م سے گزارش ہے کہ گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کے لیے پر ضلع میں ایک بڑی ورک شاپ بنائی جائے جس میں ہر گاڑی کی مکمل فٹنس سال میں 2 سے 3 مرتبہ چیک کی جائے۔ (ندیم اقبال،فیصل آباد)