مکرمی! پاکستان میں عوام کے مسائل حل ہونے کے بجائے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے بعد اب سی این جی کی بندش بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔سی این جی کی بندش سے ٹرانسپورٹ مالکان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے وہ شہریوں سے اضافی کرایوں وصول کرتے ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکل پیش آتی ہیں۔ خصوصاً وہ لوگ جن کو روزانہ حصول تعلیم کے لیے ،رزق حلال کمانے اور روزگار کی تلاش میں نکلنے کے لیے ٹرانسپورٹ کا سہارا لینا پڑتا ہے وہ لوگ سی این جی بند ہونے کی وجہ سے ٹرانسپوٹر مالکان کے منہ مانگے کرایے دینے پر مجبور ہوتے ہیں۔ کرایوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔میری حکام بالا سے گزارش ہے کہ سی این جی کی قیمت میں اضافے کوکم کیا جائے اور سی این جی کی بندش کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ کرایوں میں اضافے کی روک تھام کی جاسکے ۔ (فرحین احمد۔ نیو کراچی)