سڈنی (سپورٹس ڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ ہسی بگ بیش لیگ کے اگلے سیزن میں میلبورن سٹارز کی کوچنگ کریں گے ۔ انہیں نیوزی لینڈ کے سٹیفن فلیمنگ کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے ۔ابتدائی طور پر ہسی اور سٹارز کے درمیان دو سال کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت سابق کرکٹر 2020ء سیزن کے آخر تک کلب کے ساتھ بطور کوچ ذمہ داریاں جاری رکھیں گے ۔ ڈیوڈ ہسی نے کہا کہ میلبورن سٹارز کی کوچنگ میرے لئے باعث اعزاز ہے ، کوشش ہو گی کہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنا کر اسے ٹائٹل دلوانے میں کردار ادا کروں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔