لاہور(نامہ نگار) واپڈا محکمہ بجلی کے کارکنوں کے زیراہتمام آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے نے وزیراعظم پاکستان سے پْرزور مطالبہ کیا ہے کہ بجلی وپانی کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے نئے ہائیڈل پاور سٹیشن اور گیس سے قومی تھرمل پاور ہاؤسوں کی تعمیر وترقی اور نئے واٹر ڈیم کی تعمیرات کے لئے وافر پانی اور وسائل مخصوص کریں،کانفرنس میں ملک بھر سے سینکڑوں نمائندگان یونین نے شرکت کی جس کی صدارت عبدالطیف نظامانی صاحب صدر یونین ہذا نے کی اس موقعہ پر بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین ہذا کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی ، بعد ازایں کانفرنس میں شریک سینکڑوں کارکنوں نے بعد ازاں لکشمی چوک تک نجکاری کے خلاف زبردست ریلی۔ اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔