کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جعلی اکاؤنٹس کی روک تھام کے لئے بائیو میٹرک تصدیق کرنے کا فیصلہ کرلیا جلد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے ۔ اقدام جعلی اکائونٹس کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس میں رقوم ٹرانسفر ہونے کی شکایات کے پیش نظر سٹیٹ بینک نے احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیتے ہوئے اصولی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ بینک اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دی جائے ، 2016سے بینک اکاؤنٹس بائیو میٹرک کے ذریعے ہی کھولے جارہے ہیں لیکن اس سے پہلے کے اکاؤنٹس میں بائیو میٹرک کی شرط نہیں تھی جس کی وجہ سے پرانے اکاؤنٹس میں جعلی ہونے کی شکایات آرہی ہیں۔