اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید نے کہا ہے سعودی عرب ہرمشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑاہے ۔چودھری برادران سے سعودی سفیرنواف بن سعیدنے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی سفیر نے چودھری برادران کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاشجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے سعودی عرب کے بارے میں نیک اور اچھے خیالات جان کر خوشی ہوئی، کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کو سعودی عرب آنے کی اجازت مل جائے گی۔اس موقع پرچودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویز الٰہی نے کہا پاکستان اور سعودی عرب اسلامی بھائی چارے کے بندھن میں بندھے ہیں،دنیاکی کوئی طاقت اس بھائی چارے کوکم نہیں کر سکتی،سعودی عرب سے محبت اورعقیدت میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔شاہ سلمان اور شہزادہ محمدبن سلمان کے دنیامیں پاکستان کے سفیرہونے پر مشکورہیں،پاکستانیوں کے دل مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ میں دھڑکتے ہیں۔وبائی امراض پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے لیکن اب بھی محرم الحرام میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔