لاہور (سپیشل رپورٹر )سی سی پی او لاہور بی اے ناصر ، سی ٹی او لاہور لیاقت ملک ، ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز نے جنرل ہسپتال کادورہ کیا اور زخمی انسپکٹر و دیگر اہلکاروں کی عیادت کی،تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس مقابلے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کے لئے سی سی پی او سمیت دیگر افسران ہسپتال گئے ، سی سی پی او لاہور نے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بہترین علاج و معالجہ کی ہدایات جاری کیں ۔