اسلام آباد (وقائع نگار) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی ۔ عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہاکہ ایم ایل ون منصوبہ حتمی منظوری کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی آف دی نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) کو بھجوا دیا گیا ہے ۔ معاون خصوصی اطلاعات نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبے پر7 ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، پشاور تا کراچی 1872 کلو میٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ ہوگا۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن اور حویلیاں میں ڈرائی پورٹ بھی تعمیر ہوگا، چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کا یہ اہم سنگ میل ہے ۔